برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) اللہ کا قرب اور رحمت کے حصول کے لیے مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سمجھنا ہو گا، اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان اورروحوں کو تسکین ملتی ہے ذکر مصطفی درحقیقت اللہ تک پہنچنے کا وسیلہ اور حقیقی راستہ ہے ، رسول اللہ کا فرمان اور قرآن قیامت کی صبح ہو نے تک حکومت کریں گے جو ان سے ناطہ جوڑے گا وہی دنیا و آخرت کی فلاح و نجا ت کا متحمل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہا ر سجادہ نشین دربار عالیہ سخی سلطان باہو صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری سروری نے سلطان باہو سنٹر میں جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔