برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) اللہ کا قرب اور رحمت کے حصول کے لیے مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سمجھنا ہو گا، اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان اورروحوں کو تسکین ملتی ہے ذکر مصطفی درحقیقت اللہ تک پہنچنے کا وسیلہ اور حقیقی راستہ ہے ، رسول اللہ کا فرمان اور قرآن قیامت کی صبح ہو نے تک حکومت کریں گے جو ان سے ناطہ جوڑے گا وہی دنیا و آخرت کی فلاح و نجا ت کا متحمل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہا ر سجا دہ نشین دربار عالیہ سخی سلطان با ہو صاحبزادہ سلطان فیا ض الحسن قادری سروری نے سلطان با ہو سنٹر میں جلسہ عید میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
اس موقع پر چیئرمین حضرت سخی سلطا ن با ہو ٹرسٹ سلطان نیاز الحسن قا دری سروری ، صاحبزادی پیر محمد نجیب الرحمن فیضپوری ، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی ، کونسلر عنصر علی خان، راجہ محمد اشتیا ق چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، علامہ رمضان رضا ، ضمیر احمد کیانی ، صاحبزادہ افتخار احمد رضوی ، انچارج ضیا ء الا مہ سنٹر بوزلے گرین امام شاہد تمیز ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، حاجی منیر عاصم ، علامہ قاری عابد حسین چشتی ، سید محمد فاروق شاہ ، قاری عبد اللہ ، عمران حسن قادری ، اکرام شاہ بخاری اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ صاحبزادہ سلطان فیا ض الحسن قادری سروری نے کہاکہ اللہ کا نور حقیقی نور ہے با قی پوری کا ئنات میں پھیلاہو ا نور اللہ کا تقسیم کردہ ہے۔ اللہ رب العزت نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہا نوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور ان جیسا کوئی دوسرا بنایا ہی نہیں۔
انہو ں نے کہاکہ جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام و مرتبہ کو سمجھ نہیں پا ئے وہ درحقیقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام و مرتبہ کو اپنی عقل کے ترازو پر تو لنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ رسول اللہ کی رسالت و نبوت اور مقام و مرتبہ کا انکا ر کرنے والا درحقیقت گمراہی و لا علمی کا شکار ہے۔ خالق کے ہا ں مقبول ہو نے کی دلیل اور وسیلہ محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
انہوں نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثناء خوانی اور تعریف حقیقی طور پر سنت رسول ہے حضرت حسان بن ثابت نے پہلی نعت منبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اجازت سے پڑھی تھی۔ آل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیا ر اور محبت رکھنے والا دونوں جہانوں کی کا میابیا ں اور کا مرانیا ں سمیٹنے والا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اولیاء و مشائخ مریدی کو تقسیم کا زریعہ نہ بنائیں قادری چشتی رضوی سہروردی اور دیگر سلسلوں میں تقسیم ہو نے کی بجا ئے سلسلہ محمدیہ کو ترجیح دینا ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ مغرب وہ جگہ ہے جہا ں سورج ڈوبتا ہے اس لیے یہاں رہتے ہو ئے ہمیں اپنی اولادوں کی تربیت و پرورش کی زیادہ ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عریانی و فحاشی اور بے حیائی سے بچتے ہو ئے خود کو صراط مستقیم پر مستحکم کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اپنے بچوں کو قرآن اور صاحب قرآن سے محبت کا سلیقہ سکھایا جا ئے تو دنیا و آخرت کی فلا ح و کامیابی خود با خود نصیب ہو جائے گی ۔ خطیب پاکستان علا مہ قاری عابد حسین چشتی نے کہاکہ خانہ کعبہ کی تعمیر مستریوں اور مزدروں کی طرح کرنے کے بعد اللہ کے خلیل نے اللہ رب العزت سے دعا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مانگا ۔ انہو ں نے کہاکہ جو نبی تا جدار انبیا ء کی دعا ہیں انکی یاد اور تذکرہ تاقیامت ہو تا رہے گا ۔ کونسلر عنصر علی خان نے کہاکہ جو لوگ آج اسلام کا نام لیکر قتل وغارت اور بیگناہوں کا خون بہا رہے ہیں انکا اسلام اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ محبت مصطفی حقیقی طور پر پیا ر محبت صبر و برداشت اور رواداری کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ رسول اللہ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے ہیں اسلیے ان کی تعلیما ت اور کردار سے ہٹ کر عمل کرنے والے درندے انکے امتی نہیں ہو سکتے ہیں۔ امام شاہد تمیز نے کہاکہ رسول اللہ کی محبت کا تقا ضا ہے کہ نماز قائم کی جا ئے اور اپنی زندگی اسلام کے وضح کردہ اصولوں پر کا ربند رہتے ہوئے گزاری جا ئے۔ راجہ محمد اشتیاق نے کہاکہ پختہ عقیدے کے ساتھ اپنی زندگیوں کو نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتا ئے راستہ پر چلا نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپ کا میلا د ابد تا ازل منایا جاتا رہے گا۔