برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) اللہ انسان کی شہ رگ سے زیادہ قریب جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہما ری جانوں سے بھی زیادہ قریب ہیں ، آپ کا کلام اور سکوت ظاہری زندگی میں رہنا اور پردہ فرما جانا آپ کے نعلین پاک آپ کے اور موئے مبارک گویا کہ آپ کی ہر ادا رحمت ہی رحمت ہے ، پو ری کا ئنات میں زندگی ہے تو رسول اللہ کے میلا د کے صدقے آپ کی رحمت کے بغیر مومن کی جان ہے اور نہ ہی ایمان۔
ان خیالا ت کا اظہا ر ممتاز مذہبی سکا لر و سربراہ منہا ج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طا ہر القادری نے مرکزی جما عت اہلسنت برطانیہ و یو رپ کے زیر اہتمام 36 ویں سالانہ رحمة اللعالمین کا نفرنس کے شرکاء سے مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دلدار شاہ صدر مرکزی جما عت اہلسنت برطانیہ ، چیئرمین مرکزی جما عت اہلسنت برطانیہ پیر سید زاہد حسین شاہ ،مفتی عبد الرسول منصور الا زہری ، مفتی محمد فیض الرسول ، علامہ حافظ فضل احمد قادری ، صاحبزادہ محمد شاہد اختر ، صوفی محمد جا وید اختر ، صاحبزادہ فرحان اختر ،منصور آفاق ، ڈاکٹر مسعود احمد شامی ، علامہ احمد نثا ر بیگ ، صا حبزادہ سید حسنین رضا ، علامہ فضل محمد قا دری ، مفتی احمد رضا ، مفتی علی اختر قادری ، علامہ محمد ہا رون عبا سی ، صا حبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ ، راجہ زاہد نواز ، راجہ سلیم اختر ، مولانا محمد بوستان قادری ، میا ں مقبول احمد ، علامہ محمد اشفا ق عالم قادری ، قاری لیا قت حسین قادری ، محمد رحیق عبا سی، پیر سید لخت حسنین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈا کٹر محمد طا ہر القا دری نے کہاکہ نبوت کی ابتداء بھی آپ ۖ سے ہوئی اور تا جدار ختم نبوت بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہی ذات با برکات ہے۔
اللہ پاک نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہا نوں اور کائنات کے لیے باعث رحمت بنا کر بھیجا ہے کسی شخص نے اللہ کی رحمت کو دیکھنا یا اس کے متعلق جاننا ہو تو اسکے لیے معیار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہستی ہے ۔ اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی حمت کا وسیلہ اور زریعہ بنا کر بھیجا ہے ۔ عطا ء اللہ فرماتا ہے جبکہ تقسیم صرف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرتے ہیں ۔ جو رسول اللہ کا جاننے اور ما ننے والا ہے وہ کبھی بھی گمراہی کا راستہ اختیا ر نہیں کرسکتا درحقیقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول و فعل کی پیروی ہی صراط مستقیم کا اصول ہے ۔ جو انسان اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور طریقے کو چھوڑتا یا انکا ر کرتا ہے وہی گمراہی اور بے راہ روی کا شکا ر ہو تا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کل کا ئنا ت کے لیے سراپا رحمت ہے جس سے محبت اور الفت کا تقاضا ہے کہ انسانوں سے صرف پیار کیا جا ئے آپ ۖ کے اخلا ق اور زندگی کو اپنا لیا جا ئے تو پو ری دنیا میں غلبہ اسلام حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اللہ اور اسکے رسول کے طریقہ اور بتا ئے ہو ئے راستے کو چھوڑنے والے ہی دہشتگردی اور انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں ۔ علامہ احمد نثا ر بیگ نے کانفرنس کا اعلامیہ پیش کرتے ہو ئے کہا کہ دہشتگرد اور انتہا پسند تنظیم داعش کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نا طہ نہیں ہے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہا نوں کے لیے امن اور محبت کا پیغام لیکر آئے تھے جبکہ اس کے بر عکس دنیا کا امن اور سکون برباد کرنے والے انکے پیروکا ر ہر گز نہیں ہو سکتے ہیں۔
تمام مسائل کا حل نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ میں مخفی ہے جو ملک پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر لیا گیا اس میں اسلامی نظام کے نفاذ کی فوری ضرورت ہے ۔ ما ڈل ٹا ئو ن کے شہدا ء کو فو ری اور سستا انصا ف فراہم کیا جا ئے ۔ حکومت برطانیہ سے یہ مطالبہ کیا جا تا ہے کہ وہ مساجد اور مدارس کا عرصہ حیا ت تنگ نہ کرے ان مقدس جگہوں پر بلا وجہ کریک ڈائون کرنے کی بجا ئے مسلمانوں سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جا ئے ۔ دنیا میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے واقعات پر مورد الزام مسلمانوں کو ہی نہ ٹھہرایا جا ئے بلکہ دوسری کمیونٹیز مسلمانوں کے ساتھ اسلامو فوبیا سے متعلقہ حادثا ت اور مسائل کے خاتمہ کے لیے تعاون کرے۔
کانفرنس سے مفتی فیض الرسول ، حافظ علامہ فضل احمد قادری ، منصور آفا ق ، ڈاکٹر مسعود احمد شامی ، صاحبزادہ سید حسنین رضا ، مفتی احمد رضا ، پیر سید زاہد حسین شاہ ، راجہ زاہد نواز، راجہ سلیم اختر، صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔