برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) رضائے الہی کے حصول کے لیے برائی سے توبہ کرتے ہوئے خود کو اچھائی کی طرف مائل کرنا ضروری ہے۔ اللہ کی رحمت سے کبھی بھی نہ امید نہیں ہونا چا ہیے کیونکہ اللہ کی رحمت اسکے جلال پرحاو ی ہے۔
ان خیالات کا اظہا ر معروف روحانی و مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر مظہر حسین سجا دہ نشین آستانہ عالیہ منگہانی شریف نے ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر امام شاہد تمیز ، پیر اختر حسین ، اسامہ حسین ، ملک رب نواز ، منصور حیدر ، محمود حیدر ، طیب قا دری ، شمس العارفین ، محی الدین ، محمد وقار ، مزمل ، قمر خلیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
صاحبزادہ مظہر حسین نے کہاکہ لمحہ فکریہ ہے کہ دین کی طرف موجودہ دور میں بھی غریب اور مساکین ہی راغب ہو تے ہیں جبکہ امراء اپنی معمولات زندگی میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس عارضی دنیا کو اپنے اوپر سوار کرنے سے پرہیز کرنا چا ہیے۔
انہوں نے کہاکہ اگر انسان سے زندگی میں کوئی بھی غلطی یا گناہ سرزد ہوجا ئے تو اسکے ازالہ کے لیے فو ری طور پر اپنے پروردگار کی طرف رجوع اور اپنے گناہوں کی معافی میں تا خیر نہیں کرنی چا ہیے کیونکہ توبہ ہی وہ نسخہ کیمیاء ہے جس سے اللہ رب العزت گناہ گار سے گناہ گار بندے کو بھی اپنے فضل اور رحمت سے مالا مال کردیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دیا ر غیر میں رہتے ہو ئے ہمیں دنیا وی معاملا ت کے ساتھ ساتھ دینی علوم اور عبادات کی طرف بھی تو جہ دینی چا ہیے کیونکہ عارضی دنیا سے ہما را آخری سفر زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو نما ز پڑھنے کی تلقین دینی چا ہیے کیونکہ یہ واحد عمل ہے جو عریانی و فحاشی اور بے راہ روی سے مکمل طور پر روکے رکھتا ہے۔
انہوں نے کہ اکہ اپنے بچوں کو دینی تعلیمات کے لیے تیار کریں کیونکہ حقیقی دینی تعلیمات کے فروغ سے ہی اپنی نسل کو بہتر مستقبل کی طرف بڑھا یا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کو آباد کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جا ئے کیونکہ یہی وہ جگہیں ہیں جہاں سے تو حید و سنت کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ۔