برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) رضائے الہی کے حصول کے لیے برائی سے توبہ کرتے ہوئے خود کو اچھائی کی طرف مائل کرنا ضروری ہے۔ اللہ کی رحمت سے کبھی بھی نہ امید نہیں ہونا چا ہیے کیونکہ اللہ کی رحمت اسکے جلال پرحاو ی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر معروف روحانی و مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر مظہر حسین سجا دہ نشین آستانہ عالیہ منگہانی شریف نے ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔