لاہور (ویب ڈیسک) مولانا نعیم بٹ نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کسی صورت میں ساری جماعتیں مل کر بھی نہیں گرا سکتیں، انہوں نے کہا اگر یہ حکومت ایمانداری سے آئی ہے تو اسے کوئی ختم نہیں سکتا۔
تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا نعیم بٹ نے اپنے ایک خطاب میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیخلاف حکمت عملی تیار کرنے والوں اور تنقید کرنے والوں کو جھاڑ پلا دی، انہوں نے کہا کہ خطاب میں کہا آج کل چونکہ سب حکومت کی باتیں کر رہے ہیں اور حکومت کو گرانے کی باتیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا جو یہ بات کر رہیں کہ حکومت نے یہ کام کر دیا ، وہ کام کر دیا۔ مولانا نعیم بٹ نے کہا اگر یہ حکومت حق پے ہے، اگر یہ حق سے آئی ہے، سچ سے آئی ہے ایمانداری سے آئی ہے، تو اس حکومت کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ اس میں سے صرف خیر نکلے گی انشاءاللہ۔ مولانا نے مزید کہا کہ اگر یہ حکومت ناحق ، بہتان تراشی ، جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے یا دھوکے سے آئی ہے تو حکومت کو خیر سے نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا اگر یہ لوگ حق پے ہیں تو کسی مفتی یا مولوی کے کسی بیان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اللہ ان کی مدد فرمائے گا۔ مولانا نعیم بٹ نے بتایا کہ یہ نظام قدرت ہے اے ہم تبدیل نہیں کر سکتے، یہ جو راہ ہم نے اب چن لی ہے اسے اب بھگتنا ہوگا، اب اس کو بدلا نہیں چا سکتا۔ انہوں نے کہا اگر ظلم اور زیادتی کی ہے تو موت آنے سے پہلے ہی انہیں ذلیل ہونا پڑے گا۔