آئرلینڈ ڈبلین (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن (آئرلینڈ) کے سیکرٹری فنانس حافظ محمد سعید کے والد ماجد کے ایصال ثواب کیلئے حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ پر تعزیتی محفل کا انعقاد کیا گیا محفل نے قرآن خوانی اور حلقہ ذکر و نعت کیا گیا قرآن خوانی کے بعد تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری معید حامد نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت تحریک منہاج القرآن کے جنرل سیکرٹری رضوان احمد طور نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض حافظ محمد صدیق نقشبندی نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے قرآن و سنت کی روشنی میں ایصال ثواب کی شرعی حیثیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور نبی کریم کے خصائص میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک نے آپکو شفاعت کبری کا منصب جلیلہ عطا فرمایا جبکہ انبیا کرام، اولیا، عظام اور صالحین مومنین کو شفاعت صغری کی نعمت دیکر پوری امت کیلئے شفاعت کا ایک پورا نظام عطا کیا۔
آخر میں پیر غلام دستگیر صاحب نے حلقہ ذکر کرایا اور ختم شریف پڑھا اور حاظ محمد سعید کے والد ماجد کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا فرمائی اس کے علاوہ شہدائے ماڈل ٹاؤن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
اس محفل میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں علامہ محمد عدیل، پیر غلام دستگیر، حافظ محمد صدیق نقشبندی، معید حامد، اسلامک سنٹر کے چیف آرگنائزر وارث علی، افتخار ملک، مدثر بھٹی، آصف رضا، محمد وقاص، سید سجاد شاہ، میاں شہزاد، ظہیر، وقاص احمد، عابد بٹ، رضوان، سید ذیشان شاہ، مرزا رضوان بیگ، محمد شکیل، وسیم بٹ، عاروش طور، حافظ جنید بغدادی اور دیگر احباب شامل تھے حافظ محمد سعید نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کی کھانے سے تواضع کی۔