لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کاحکم دےدیا ،سول ایوی ایشن او ر وفاقی حکومت سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔
Allama Iqbal International Airport in order to prevent privatization
لاہور ہائیکورٹ میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نجکاری کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ حکومت ملک کے 3 بین الاقوامی ایئرپورٹس کی نجکاری چاہتی ہے جو غیر قانونی ہے جب کہ لاہورایئرپورٹ کی اربوں روپے کی پراپرٹی کروڑوں میں نیلام کی جارہی ہے۔ چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواست گزارکا موقف سننے کے بعدعلامہ اقبال ایئرپورٹ کی نجکاری پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں سول ایوی ایشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔