اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت پاکستان کی طرف سے افغان طلبا کیلئے جاری علامہ اقبال سکالر شپ پروگرام کا ٹیسٹ ملتوی کردیا گیا۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے والے 22000 سے زائد افغان طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کا ٹیسٹ جو 15 تا 19 جنوری کو ہونا تھا کو ملتوی کردیا گیا ہے. فروری 2021 میں یہ ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کے لیے جلد نئے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا.
Test for Allama Muhammad Iqbal Scholarship for Afghan students scheduled on 15-19 January 2021 has been postponed. The test will possibly be held in February. The date will be communicated later. More than 22000 students have applied for the scholarship program.