تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما کی نماز جنازہ آج دن ایک بجے راولپنڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین المعروف مولاداد کے امامبارگاہ میں ادا کی جائیگی، جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔
اسلام آباد(اصغر علی مبارک) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کے داماد علامہ سید جلیل نقوی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما کی نماز جنازہ آج دن ایک بجے راولپڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین المعروف مولا داد کا امامابارگاہ میں ادا کی جائے گی۔ علامہ جلیل نقوی کی شام چار بجے ملہو والی تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں نے علامہ جلیل نقوی کے انتقال پر علامہ ساجد نقوی سے اظہار تعزیت کی ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ دنیا بھر سے ان کی وفات پرنامور شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائیں اور اس کی قبر کی منزل آسان فرمائیں۔ آمین