لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)شاعرمشرق علامہ محمداقبال ؒ نے ساری زندگی مسلمان کو غلامی سے نکالنے کیلئے جدوجہدکی،اقبال ؒ کا فلسفہ خودی ہی آزادملک پاکستان کے قیام کی وجہ بنا،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ علامہ محمداقبال ؒ اگرقیام پاکستان سے قبل وفات نہ پاجاتے تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا،ہم قیام پاکستان اور غلام قوم کو جگانے کیلئے کی گئی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ علامہ محمداقبال ؒ کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگوہیں اورتوقع رکھتے ہیں کہ پاکستان اقبال ؒ کے خوابوں کی تعبیربن جائے گا۔