لاہور(یس نیوز) رائیونڈ مارچ کے معاملے پر سیاسی کزنز کے رشتے میں دراڑ آگئی، علامہ طاہر القادری نے آج پریس کانفرنس کے دوران رائیونڈ مارچ میں شمولیت سے انکار کردیا۔ اور اس ک فوری وجہ شدید اشتعال انگیزی اور بدامنی کا خدشہ بتائی ہے۔ لاہور
میں نیوز کانفرنس میں علامہ صاحب نے دھرنے اور احتجاجی تحریک کو اپنااٹل ارادہ قرار دیا۔ اور یہ بھی کہا کہ ہم جب چاہیں طاقتور مارچ کر سکتے ہیں اور ایسا مارچ کر سکتے ہیں جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ جو چاہیں گےکریں گے مگر جمہوری انداز کے اندراور آئینی اختیارات کے تحت۔ علامہ صاحب نے بھارت کے دورے کے دوران مودی سے ملاقات اور اس کی تعریف کو یکسر رد کردیا اور کہا کہ پنجاب حکومت نےاحتجاجی تحریکوں کو کچلنے کیلئے نئے سانحہ ماڈل ٹائون کی تیاری کرلی ہے۔