اسلام آباد: یورپی یونین نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2018 کو تسلی بخش قرار دے دیا اور کہا کہ یہ 2013 سے کہیں بہتر ہیں۔ پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہلے ہی آبزرو کیا ہے کہ پاکستان کے دیہی اور شہری علاقوں کے پولنگ سٹیشنوں کی ایک اچھی تعداد ہے یورپی یونین کے مبصرمشن کے چیف مائیکل گیہلر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پولنگ کے دوران ہونے والے چند دہشت گرد واقعات کے علاوہ عام انتخابات کے انتظامات اطمینان بخش تھے ، ہمارے آبزرورز نے 87 حلقوں کے 300 پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور ذاتی طور پر میں بھی وہاں گیا۔چیف آبزرور نے کہا کہ مجموعی صورتحال کے جائز ے کی ابتدائی رپورٹ آج جبکہ تفصیلی رپورٹ2ماہ بعد میں پیش کی جائے گی۔2013 میں منعقد ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی یونین انتخابی عمل کے دوران ان باتوں کا بھی جائزہ لیتی ہے کہ آیا ان اس جمہوری عمل کے دوران کیا الیکشن کمیشن مکمل طور پر غیر جانبدار ہیں ،کیا تمام امیدواروں کو انتخابی مہم میں برابر کے مواقع حاصل ہیں اور کیا کوئی امیدوار سرکاری وسائل تو استعمال نہیں کر رہا اور کیا تمام امیدواروں کوسرکاری میڈیا پر برابر کی کوریج دی جا رہی ہے ،دولت مشترکہ مبصروفدکے چیئرمین جنرل عبداسلامی اے ابوبکر آج شام یہاں اپنی عبوری رپورٹ پیش کریں گے ،آن لائن کے مطابق فافن نے بھی پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کو شفاف قرار دیا ہے ،فافن اپنی رپورٹ آج جاری کریگی ۔