احتساب عدالت نے سندھ پولیس میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے غلام حیدر جمالی کو طلب کرلیا ہے۔
Alleged corruption in the Sindh police, reference approved for hearing
احتساب عدالت کے منتظم جج نے سابق آئی جی سندھ ،سابق اے آئی جی فائنانس فدا حسین شاہ سمیت دیگر ملزمان کو طلب کرلیا ،ملزمان پرایس آر پی حیدرآباد کیلئے 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے،سپریم کورٹ نےمیڈیا رپورٹس پر معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی،سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ ،سابق ایس پی غلام نبی کیریو ،میر ابریجو،غلام رضاسولنگی،راجہ اشتیاق ،عبدالقادرکاٹھور،ایاز حسین میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت نیب کورٹ نمبر 3میں ہوگی ۔ نیب کے مطابق ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کیا گیا ہے،جنہوں نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھرتی کئے گئے عملے کو تنخواہیں دی جاتی رہیں جس سے قومی خزانے کو 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664ہزار روپے کا نقصان پہنچا ہے۔