بدین …..بدین کی تحصیل گولارچی میں پولیس نے زمین دار کی مبینہ جیل پر چھاپا مارا،اس دوران 18کسانوں کو بازیاب کرالیاگیا۔پولیس کےمطابق گاوں چک 37میں گولارچی پولیس نے عدالتی حکم پر چھاپامارا۔اس دوران زمین دار کی مبینہ جیل سے18کسان بازیاب کرالیاگیا۔ بازیاب کسانوں میں 6خواتین اور 7بچے بھی شامل ہیں ۔تمام کسانوں کو آج صبح عدالت میں پیش کیاجائےگا۔