لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
Alleged police encounter in Lahore, 4 robbery killed
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ڈاکو ناکہ لگاکر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوگیا جس سے دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اور ان کی لاشیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی جب کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔