برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اتحاد امت کے لیے عفو و درگزر اور صبر و برداشت کا دامن تھا منا ہو گا ،امت مسلمہ افرا تفری انتہا پسندی اور بد امنی کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے جبر و تشدد کی چنگا ری نے ہمیں تباہی و بربادی کے دہا نے پرلا کھڑا کیا ہے ، امت کو تفرقے تقسیم اور گروپ بندی سے محفوظ بنا نے کے لیے علماء و مشائخ کو اپنا مثبت اور مو ئثر کردار ادا کرنا ہو گا ، مسلم ممالک ایران عراق شام اور لبنان میں تصادم اور جنگ و جدل نا اتفاقی اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے پاکستان کو اس آگ سے محفوظ بنانا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہا ر معروف مذہبی و روحانی شخصیت شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ نے جما عت اہلسنت برطانیہ کے زیر اہتمام یہا ں ادارہ مصباح القرآن برطانیہ میں اپنے اعزاز میں دیے جا نے والے استقبالیہ پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔میزبانی کے فرائض چیئرمین ادارہ مصباح القرآن برطانیہ الشیخ محمد مصباح المالک لقمانوی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر صاحبزادہ پیر حبیب الحق شاہ، مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری ، امیر جما عت اہل سنت برطانیہ علامہ قاری خلیل احمد حقانی ، صا حبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ، مفتی محمد رسول بخش سعیدی ،صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ،مولانا غفور احمد چشتی ،علامہ غلام ربانی افغانی ، حافظ قاری محمد فیصل ، بیر سٹر عبد الرشید مرزا ، مفتی یا ر محمد قادری ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، صاحبزادہ حافظ محمد سعید احمد مکی ، صاحبزادہ ڈاکٹر انوا ر المالک لقمانوی، علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی ، قاری محمد امین چشتی ، محمد مظہر مسعود ، علامہ محمد حنیف مدنی ، علامہ حسنین رضا صدیقی ، محمد طارق لوہا ر ، علامہ محمد طا ہر فیض پو ری ، محمد بلال نو شاہی سہروردی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ پیر سید حسین الدین شاہ نے کہاکہ جما عت اہلسنت کو اجتماعی سطح پر اتحاد و اتفاق سے بقائے دین کے لیے پر خلوص کام کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ علماء و مشائخ اور خطیب حضرات پو ری امت کو اتحاد و اتفاق اور بھا ئی چارے کا درس دینے کی بجائے پہلے خود اس پر عمل کرکے عملی نمونہ پیش کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ جب تک ہم دوسروں کو تسلیم کرنے کا اپنے اندر مادہ نہیں پیدا کریں گے تو اسوقت تک ترقی کی مناز طے کرنا نا ممکن ہے ۔ صاحبزادہ پیر سید حبیب الحق شاہ نے کہاکہ ہما را ملک اس وقت افرا تفری اور انتشار کا شکا ر ہے چند منفی سوچ کے مالک افراد کی وجہ سے پو ری امت کو خطرے سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اپنی ذاتی انا پرستی اور مفادات کا بت توڑ کر اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکا ما ت کو اہمیت دینا ہو گی ۔ الشیخ مصباح المالک لقمانوی نے کہاکہ جو بھی کام اخلاص اور نیک نیتی سے کیا جا ئے تو اللہ رب العزت اس میں کامیابی و کا مرانی سے ضرور نوازتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دین متین کے لیے حقیقی معنوں میں اپنی زندگیا ں پیش کرنے والے اور اسلاف کے نقش قدم پر چل کر تبلیغ و ترویج کا حق ادا کرنے والے مقدس نفوس قابل رشک ہیں ۔ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ نے کہاکہ امت کو انتشار اور بدامنی کی طرف لیکر جا نے والے کبھی بھی اللہ کے دین کے خدمت گا ر نہیں ہوسکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات اور ہٹ دھرمی سے ہٹ کر اجتماعی مفادات کے حصول کے لیے کام کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ آج افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سنی دو دھڑوں میں بٹ چکے ہیں ہما ری منقسم قوت ہما رے لیے وبال جان ہے ۔ دین کی ٹھیکداری کے دعوے داروں کو حقیقی دینی تعلیما ت کے فروغ اور اسلاف کے طریق کو اپنانا ہو گا ۔ استقبالیہ سے مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری ، مفتی رسول بخش سعیدی ، علامہ غلام ربانی افغانی اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے اور عظیم روحانی و مذہبی شخصیت شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ کی دین اسلام کی دنیا بھر میں تبلیغ و ترویج اور اتحاد امت کے لیے گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔