counter easy hit

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اورسیز پاکستانیز کے لیے تعلیمی پروگراموںمیں داخلوں کا آغاز

راولپنڈی (پریس ریلیز )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سعودی عرب ۔متحدہ عرب امارات ۔کویت ۔بحرین ۔عمان۔اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ۔(میٹرک ) ۔ایف اے جنرل اور آئی کام پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی داخلہ فارم اور پراسپکٹس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں ۔شناختی کارڈ
پاسپورٹ ۔ویزہ ۔اقامہ کی تصدیق شدہ کاپی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا لازمی قرار
[دیا گیا ہے ۔ خواہش مند افراد کو تاکید کی کہ داخلہ فارم کے ساتھ تازہ ترین تصویر چسپاں کر یں۔ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر آن لائن معلومات ویب سائٹ
https://aiou. edu. pk. /overseasdel.asp
پر مہیا کر دےدی گئی ہیں۔وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نےکہاھےکہ اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ھے جو کئی سالوں سے مشرق وسطٰی کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اوپن یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کر یں گے۔

ALLAMA IQBAL, OPEN, UNIVERSITY, STARTS, PROGRAM, FOR, OVERSEAS, PAKISTANIS 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website