counter easy hit

ڈاکٹر عاصم کو6 ہفتے کے لیے ہائیڈرو تھراپی کی اجازت

کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دائر462ارب روپے کےریفرنس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کو6ہفتے کے لیے ہائیڈرو تھراپی کرانے کی اجازت دیتے ہوئے 28جنوری کو میڈیکل بورڈ سے رائے اور مزید گواہ طلب کرلیے۔

Allowed the Hydro therapy for 6 weeks to Dr. Asim

Allowed the Hydro therapy for 6 weeks to Dr. Asim

462ارب مبینہ کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاصم کے وکلا نے کمپیوٹرکی تیارشدہ دستاویزات ماننےسےانکارکردیا ،کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکلاکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،سماعت میں ڈاکٹرعاصم اور اطہر حسین عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے ملزم اعجاز چوہدری کی استثناء کی درخواست منظورکرلی۔دوران سماعت نیب کی جانب سے تفتیشی افسر نے ڈاکٹر عاصم کی سرجری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔عدالت نے رپورٹ پر میڈیکل بورڈ سے رائے طلب کرلی،جبکہ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی درخواست پرڈاکٹرعاصم کو6ہفتوں کےلیے ہائیڈروتھراپی کی اجازت دیتے ہوئے سماعت28جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے دیگر گواہوں کو طلب کرلیا۔سماعت کے بعد عدالت سے واپسی پر عدالت کے باہر موجود پیپلزپارٹی لائرز فورم کے عہدیداران نے ڈاکٹر عاصم پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اوررہائی کےلیے نعرے لگائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website