counter easy hit

بھارتی یقین دہانی کے بعد کرکٹ ٹیم کو اجازت دی، محکمہ داخلہ

Allowed the Indian

Allowed the Indian

اسلام آباد……وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعدپاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
وفاقی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی،کولکتہ کے پولیس چیف اور خاص طور پر بھارتی سیکریٹری داخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کی دوٹوک یقین دہانی کرائی ہے۔جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سےیقین دہانی کے بعد حکومت نے پی سی پی کو اجازت دی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے بھارت بھجوا دیا جائے ۔