counter easy hit

المددچیریٹی لالہ موسیٰ کی سالانہ تقریب مقامی میرج ہال میں منعقدہوئی

Almddcyryty Lala Musa

Almddcyryty Lala Musa

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )المددچیریٹی لالہ موسیٰ کی سالانہ تقریب مقامی میرج ہال میں منعقدہوئی ،جس میں شہرکے سینکڑوں صاحب ذوق اور درددل رکھنے والے حضرات نے شرکت کی،تقریب کی صدارت چیئرمین المددچیریٹی حاجی ارشدمحمودالنورنے کی،مہمان خصوصی ممتازمزاح نگارپروفیسرانورمسعوداور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال تھے ،تقریب میں پروفیسرانورمسعودنے اپنے کلام اور بیان سے حاضرین کو رات گئے تک محضوظ کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال نے کہاکہ میری خواہش ہوگی کہ مجھے بھی المددچیریٹی کاممبربنایاجائے ،اور اسے میں ممبرقومی اسمبلی بننے جتنااعزازسمجھوں گا،پاکستان کے اندمختلف تنظیمیں اپنافرض اپناحق اداکررہی ہیں،پاکستانی قوم بحیثیت مسلمان مجھے کوئی ایک لمحہ ،واقعہ یادنہیں کہ کسی کی خدمت یامددکرنے کا کوئی موقعہ آیاہواور کوئی چیزراستے کی رکاوٹ بنی ہو،اگرآپ صحیح کام کیلئے آوازلگائیں گے تو لوگ آپ کو خالی ہاتھ نہیں لوٹائیں گے،المددچیریٹی نے تعلیم کی خدمت کا جوبیڑہ اٹھایاہے میں ان کے ساتھ ہوں،یونیورسٹی آف گجرات میں میرٹ پرداخلہ لینے والے جوبچے فیس نہیں اداکرسکتے ان کیلئے انڈولمنٹ فنڈقائم کیاہے،لالہ موسیٰ کے تعلیمی اور صحت کے اداروں کی بہتری کیلئے کمیٹی بناکران کی بہتری کیلئے کام کرے،پروفیسرانورمسعودنے خطاب کرتے ہوئے المددچیریٹی کے کام کی تعریف کی اور کہاکہ وہ تین سال قبل لالہ موسیٰ میں المددچیریٹی لالہ موسیٰ کے المددکے پروگرام میں آئے تھے،اورآج المددتین سال بعدایک بڑاادارہ اور تناوردرخت بن چکاہے،پروفیسرنعیم مسعود(جوکہ چوہدری جعفراقبال ایم این اے کے استادہیں) نے چوہدری جعفراقبال کی ایک ماہ کی تنخواہ اور اپنے تین فزیوتھراپی کے اداروں میں المددچیریٹی کے تین بچوں کے مستقل داخلوں اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیااور 50ہزارکے نقدعطیہ کا بھی اعلان کیا،چیئرمین المددچیریٹی حاجی ارشدمحمودالنورنے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ المددچیریٹی 2001میں اپنے قیام سے آج تک تعلیم کے شعبہ میں خدمات انجام دے رہی ہے،اور جو طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کرنے کی اسطاعت نہیں رکھتے انہیں مایوس نہیں ہونے دیا،ان کو وطائف دے کرانہیں زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش کی ہے،2015.2016میں تعلیمی سال میں ہم نے 33لاکھ روپ سے 350طلباء وطالبات کی مالی معاونت کی اور طالبات کیلئے ایم بی گرلزہائی سکول میں نلکے اور اسلامیہ ہائی سکول میں بورکرواکرپانی کی سہولت فراہم کی گئی اور پانی کے تمام پرانے پائپ تبدیل کئے گئے ہیں،امددچیریٹی کی تقریب سے سیدابرارشاہ سیکرٹرہ المددچیریٹی یوکے چیپٹر،جوادلطیف،سیکرٹری سلیم ریاض نے بھی خطاب کئے۔