سرگودھا…..سرگودھا میں فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر 6ہوٹل سیل کردیئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف مقامات پر ہوٹلوں پر چھاپے مارے ،جس کے دوران ہوٹلوں کےکچن کو ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر 6 ہوٹلوں کو سیل کیا گیا جبکہ 2بیکریوں ، 5دودھ فروشوں سمیت ایک شادی ہال کو بھی صفائی کی حالت بہتر نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔