سرگودھا ………..انسداددہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے نویں کلاس کے طالبعلم کے چہر ے پر تیزاب گرانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 60سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنادیا ،جرمانہ کی رقم طالبعلم کے اہل خانہ کو ادا کی جائے گی ۔انسداددہشت گردی سرگودھا کی عدالت کے جج طارق محمود نے 14جون 2014کو سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں میں 13سالہ نویں کلاس کے طالبعلم محمد اصغر کے چہر ے پر تیزاب گرانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم نعیم کو مجموعی طور پر 60سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنا دیا ۔عدالت نے 20لاکھ روپے جرمانہ کی رقم طالبعلم کے اہل خانہ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد کئے گئے دیگر 3ملزموں عنصر ،عقیل اور قمر کو شک کا فائد ہ دیکر بری کر دیاگیا عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو جیل منتقل کر دیا گیا ۔