کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے گفتگو میں پاکستان کے موجودہ حالات بلخصوص یمن اور سعودی عرب کے تنازعہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یمن اور سعودی عرب دونوں اسلامی ملک ہیں اور ان کے درمیان جاری تنازعہ کوحل کرانے کیلئے اقوام متحدہ اورمسلم ممالک سے رابطے کئے جانے چاہئیں۔ کوشش کی جانی چاہیے کہ مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل ہو۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے الطاف حسین کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے نقصان اسلام اور مسلمانوں کا ہو گا اور اسلام مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان کو بھی ٹیلی فون کیا اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان سے پرانی تلخیاں بھی دور کیں اور ڈاکٹر فاروق ستار کے لہجے پر مولانا فضل الرحمان سے معذرت بھی کی۔