counter easy hit

الطاف حسين کا وزير اعلٰی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Altaf Hussain and Qaim Ali Shah

Altaf Hussain and Qaim Ali Shah

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسين نے سانحہ صفورا ميں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر وزير اعلٰی سندھ اور آئی جی کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ کراچی میں پانی کا بحران حل کرنے ميں کردار ادا کريں اس سلسلے ميں ايم کيو ايم کے پاس تجاويز موجود ہيں۔

آج ايم کيو ايم کا وفد وزيراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرے گا۔