کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ موخر کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ موخر کر دیا گیا ہے۔
سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بدھ کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا او رکارکنان پرامن رہیں اور کسی بھی قسم کے اشتعال میں نہ آئیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی پنجاب میں احتجاج کی کال واپس لے لی۔