حیدرآباد (یس ڈیسک) متحدہ کے قائد الطاف حسین نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی اور کہا کہ بلدیہ فیکٹری سانحے کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ اور اقوام متحدہ کی ٹیم سے کرالی جائیں۔
اگر ایم کیو ایم کے لوگ ملوث پائے گئے تو انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کےقیام کی خوشی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کا کوئی کارکن بلدیہ سانحے میں ملوث ہوا تو یہ اس کا انفرادی فعل ہوگا، ایک شخص کا انفرادی فعل پارٹی پر نہ ڈالا جائے ۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر بلدیہ فیکٹری سانحے میں ایم کیو ایم کےلوگ ملوث پائےگئے تو انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔
جے آئی ٹی رپورٹ جعلی پیروں، عاملوں کے اشتہارات کی طرح ہے۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منہ سےکبھی القاعدہ اور داعش کانام نہیں نکلا جبکہ بڑے بڑے دہشت گرد جماعت اسلامی والوں کے گھروں سے نکلے ہیں۔