لندن : متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سندھ کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سرد خانوں میں میتیں رکھنے کی جگہ بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی عدم فراہمی نے قیامت برپا کر رکھی ہے۔
پانی کی فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ملک بھر میں چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں، پانی بحران کے پیش نظر کالا باغ ڈیم پر سندھ کے تحفظات دور کئے جائیں اور چاروں صوبوں کے ماہرین کا اجلاس بلایا جائے۔