لندن (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے اور ان کی شہادت پراظہار مذمت کیا ہے اور آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد میں پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دونوں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ الطاف حسین نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ناظم آباد میں پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔
کیونکہ ناظم آباد میں تواتر کے ساتھ نامعلوم دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کر کے معصوم عوام کا مسلسل قتل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن و عامہ کے حالات انتہائی نازک ہیں ، میں متعدد بار کراچی کے عوام سے اپیلیں کرچکا ہوں کہ اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت ہر علاقے ، محلے کی ہر گلی میں ویجلینس کمیٹیاں یعنی چوکیداری نظام قائم کریں اور اپنی گلیوں اور محلوں کی حفاظت کریں۔