کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کریم آباد واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عوام سے انتخابی مہم کے دوران صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
الطاف حسین نے کراچی کے فیڈرل بی ایریا کےعلاقے کریم آباد میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے این اے 246 کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہو اور افہام و تفہیم کی فضا خراب ہو۔
ایم کیو ایم کے قائد نے پارٹی رہنماؤں ، ذمہ داروں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول کو پُرامن رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔