کراچی (یس ڈیسک) سیالکوٹ میں باؤ محمد انور کے قتل پر ردعمل نہ دکھانے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن اور کراچی میں رابطہ کمیٹیوں کو معطل کر دیا ہے۔
قمر منصور کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان اورارشد حسین کو لندن کا انچارج مقرر کر دیا، انہوں نے رابطہ کمیٹی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ آج بھی رابطہ کمیٹی اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو زحمت نہیں دی، کیونکہ وہ بڑے لوگ ہیں۔
زونل، یونٹ انچارجز اور کارکن اپنے طور پر احتجاج کریں۔