کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رہنماء حیدر عباس رضوی کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پہلے بیانات کو بھی دیکھا جائے۔
انہوں نے کسی ادارے یا شخصیت کو دھمکی نہیں دی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پر بھی کوئی الزام نہیں لگایا۔ الطاف حسین خود وضاحت کر چکے ہیں کہ انہوں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔
حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مسلح افواج کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ فوج میری اور میں فوج کا ہوں۔ ضرب عضب کی حمایت میں الطاف حسین کے بیانات بھی برطانوی سفیرتک پہنچائے جائیں۔