سائنسدانوں کی ایک تازہ دریافت کے تحت الزائمر(بیماری)کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دواسے ایسے لوگوں کے دانت دوبارہ نکل آسکتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہوچکے ہوں۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دانت بھروانے کے لئے دندان سازکے پاس جانے کی سوچ کسی شخص کو یکایک خوف میں مبتلا کرسکتا ہے لیکن اب ایک نئے مطالعاتی جائزے میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ ہولناک دورے مستقبل قریب میں ماضی کے قصے ہوسکتے ہیں۔اب اس کی بجائے سائنسدانوں نے دانتوں کی خلاء کو پرکرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کرلیاہے جو الزائمر بیماری کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا پر انحصار کرتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ انسان کی جانب سے کیلشیم اورسیلیکون سے بنی مصنوعات دانتوں کی خلاء کو عارضی طورپر بھر نے میں مددکرسکتی ہیں لیکن یہ کبھی بھی دانت کو مکمل طورپر بحال نہیں کرسکتی ۔ بہر حا ل ،ٹائیڈگلوسیب،جسے ماضی میں اعصابی خلل کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ،اب یہ دانتوں کی خلاء کو پرکرنے میں مددکیلئے ایک قدرتی حل کی پیشکش کرسکتی ہے۔