لاہور : عماد وسیم اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ میں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے۔ انجری کی نوعیت سنجیدہ ہونے کے باعث انہیں انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے ابو ظہبی میں گیارہ نومبر کو شیڈول ہے۔ عماد وسیم کے زخمی ہونے کے بعد شاہین ایک بہترین آل راؤنڈر سے محروم ہو گئے ہیں۔
وہ پاکستان کی جانب سے ابھی تک پانچ ایک روزہ میچ کھیل کر76 رنز بنا چکے ہیں جبکہ اسٹار کرکٹر نے 7 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔