بریڈ فورڈ برطانیہ ( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر ذبیر اقبال کیانی ، نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین ، مرزا توقیر جرال ، راجا توصیف کیانی ، راجا طارق جمیل ، سردار فاروق حسین ،راجا ماسٹر نثار ، راجا امجد فاروق و دیگر نے تحریک آزادی کشمیر کی عظیم مجاہد اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی وفات پرتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ خان کی وفات دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کے لئے بڑا سانحہ ہے امان اللہ خان نصف سے زائد صدی تحریک آزادی کشمیر کی جدو جہد میں گزاری اور اپنے انہوں نے عالمی دنیا کے سامنے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میںجاری ظلم اور دہشتگردی کو بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آواز کو بلند کرنے میں جواہم کردار ادا کیااسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر برطانیہ کی جانب سے اما ن اللہ تحریک آزادی کشمیر کے اس عظیم حریت لیڈر کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہم امان اللہ خان کے اہل خانہ لواحقین اور دنیا بھر میںان کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تحریک آزادی کے اس عظیم مجاہد رہنما کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی آزادی کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کے لئے جدوجہد کو قبول و منظور فرمائے، انکو بلند درجات عطا فرمائے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔