اسلام آباد (ویب ڈیسک ) غیر قانونی سمگلنگ کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کاکہنا تھا کہ ہم نے 390 افراد کو گرفتارکرکے3000ملین روپے بچائے گئے، 291غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے ہیں، ڈی جی آپریشنزکے نام 6مختلف تاریخوں کو خطوط لکھے گئے ہیں جن میں سے پہلا ، 17اگست2017 کا خط پہلے عدالت میں پیش کرچکاہوں،
17اگست2017اور15نومبر2017کاخط ڈی جی آپریشنزکےنام تھا، 2خطوط سعودی حکام اورایک سعودی سفیرکےنام لکھا، سعودی حکام کویاددہانی کے3خط لکھےگئے، آئندہ نسلوں کےمستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کام کریں، اسلام آباد،کمیٹی دس روز میں رپورٹ پیش کرے، ڈی جی آئی بی،چیئرمین پی ٹی اے،بریگیڈیرسطح کاافسر، تحقیقات کیلئےڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینجزکے معاملے پرازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینجزکے معاملے پرازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کی ۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے سے انسدادمنشیات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ میرے پاس ایک ویڈیوآئی جس میں لڑکی آئس کانشہ کررہی تھی، لڑکی کے حلیے سے لگ رہاتھاکسی بڑے گھرکی ہے،نادراسے اس بچی کے بارے میں پتہ کراؤں گا۔