counter easy hit

کدو کے بیج اور مردانہ طاقت میں انتہائی حیران کن تعلق سامنے آ گیا

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کھانے پینے کی عادات پر توجہ دی جائے تو علاج سے گریز ممکن ہو سکتا ہے۔ کئی طرح کی بیماریاں ہیں جو کھانے پینے کی مختلف چیزوں کے استعمال سے ہی انسان سے دور رہتی ہیں۔ جنسی کمزوری کے متعلق بھی ماہرین نے کچھ ایسی اشیاءبتا رکھی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی جنسی صحت کو بہتر رکھ سکتے ہیں۔ یہ اشیاءٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میںیکجا کی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

خشک میوہ جات

اخروٹ، مونگ پھلی اور دیگر ہر قسم کے خشک میوہ جات میں امائنو ایسڈ ایل ارجنین پایا جاتا ہے جو جسم میں جا کر نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور یہ عنصر ہماری خون کی وریدوں کو لچکدار بناتا ہے جس سے ہمارے جسم کا نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے اور نتیجتاً عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ درپیش نہیں آتا۔کدو کے بیج

کدو کے بیج زنک کا بہت بڑا ذریعہ ہیں اور زنک مردوں میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ جنسی صحت کے اس فائدے کے ساتھ ساتھ کدو کے بیج انسان کے موڈ اور مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات اور آئرن، میگنیشیم اور دیگر کئی لازمی غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں۔

مگر ناشپاتی

مگر ناشپاتی میں وٹامن بی 6اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے جو جسم میں توانائی بھر دیتے ہیں۔ وٹامن بی 6پرولیکٹن کو بھی منظم کرتا ہے جو کہ جنسی خواہش کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔چاکلیٹ

چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونین اور ڈوپامین کی مقدار بڑھاتی ہے۔ یہ دونوں آدمی کو ذہنی دباﺅ سے چھٹکارا دلاتے ہیں اور مزاج کو بہتر بناتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں جنسی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

تربوز

تربوز میں سٹرولین پایا جاتا ہے جس سے جسم میں امائنو ایسڈز اور ارجنین خارج ہوتے ہیں۔ ارجنین وریدوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہترین چیز ہے۔ تربوز سے خون کی نالیاں لچک دار اور نرم ہوتی ہیں اور جنسی عضو کی طرف خون کا بہاﺅ بہتر ہوتا ہے۔ اس سے جنسی خواہش میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

کیلاکیلا پوٹاشیم سے بھرپور غذا ہے جو کہ پٹھوں کی طاقت کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے اور جنسی صحت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کیلے میں برومیلین بھی پایا جاتا ہے جو مردوں میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔

لہسن

لہسن الیسین سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا کمپاﺅنڈ ہے جو خون کی گردش کو بہتر بناتا اور جنسی عضو کی ایستادگی میں اضافہ کرتا ہے۔

شملہ مرچ

شملہ مرچ انسان کے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے اور اینڈورفینز کو اکساتی ہے جس کے باعث انسان کو پسینہ آتا ہے اور اس کے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے۔ا س کے نتیجے میں جسمانی اعضاءمیں خون کا بہاﺅ بہتر ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو خواتین میں جنسی خواہش بڑھانے کا کام کرتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website