counter easy hit

چینی بازیگروں کی حیرت انگیز پرفارمنس

حال ہی میں چین کے طول و عرض سے آنے والے بازیگروں نے ایک حیرت انگیزشو میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ تقریب ثقافتی، رنگ برنگی اور روشنیوں سے بھرپور تھی۔ چینی ثقافت کے اس حصے کو زندہ رکھنے کے لیے چین بھر میں بازیگری پر مبنی شوز اکثر و  بیشتر منعقد کیے جاتے ہیں جس میں مقامی اور غیر ملکی بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

Amazing performances of Chinese spiritsاس شو میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ لطف اندوز ہوئے۔ دنیا بھرمیں چینی بازیگری کو بہترین فنون میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ گزشتہ دوہزار سال سے زیادہ عرصے سے اپنا وجود رکھتا ہے۔

China-Wasif-news2_L3

توازن برقرار رکھنا، مکمل توجہ اور پرسکون رہنا ہی چینی بازیگری کی خاصیت ہے جبکہ اس کی ایک خاصیت فضا میں اونچی چھلانگ لگانے کی پرفارمنس ہے۔

اس فن میں جو آلات اور اشیاء استعمال ہوتے ہیں ان میں ویکر رنگز (ایک لوہے کا گول اور بڑا سا رنگ )، ٹیبل، کرسیاں، جار، پلیٹس، پیالے اور اونچی چھلانگ لگانے والی ترشول شامل ہیں جو پرفارمنس دکھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

China-Wasif-news2_L4

اس کے علاوہ اسپرنگ بورڈ اسٹنٹس، کرسیوں پر توازن قائم کرنا اور جار پر کرتب دکھانا بھی اس فن کا حصہ ہیں جبکہ گول رنگ کے اندر سے ڈائیو لگانے کی چینی بازیگری کی جدید اور قدیم ترکیب بھی کافی مقبول ہے۔