ممبئی: کہتے ہیں دنیا میں ایک جیسی شکل کے سات افراد موجود ہوتے ہیں تاہم یہ کتنا سچ ہے اس بارے میں کہنا کافی مشکل ہے، پاک بھارت میں ایک جیسی شکل کے تونہیں لیکن ایک دوسرے سے بے انتہا مشابہت رکھنے والے اداکار موجود ہیں جن کے درمیان حیرت انگیز مماثلت کسی کو بھی حیرت میں مبتلا کرنے کیلئے کافی ہے۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ اورمیزبان صنم بلوچ سے کون واقف نہیں تاہم آج کل بھارت میں صنم اپنی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں بلکہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما سے بے انتہا مشابہت کے باعث مقبول ہیں، دونوں اداکاراؤں کے چہروں کے نقش و نگار کے درمیان اتنی زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ فرق کرنا مشکل ہے۔
پاکستان کے باصلاحیت اداکارعدیل ہاشمی اور بھارتی اسٹار جان ابراہم کے درمیان مشابہت اتنی زیادہ ہے کہ پہلی بار دیکھنے پر انسان چونکے بنا نہیں رہ سکتا۔
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پاکستان کی خوبرو اداکارہ ثروت گیلانی سے بے انتہا مشابہت رکھتی ہیں، دونوں کے نقش و نگار کے علاوہ بالوں کا اسٹائل بھی ایک جیسا ہے۔
ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جویریہ عباسی اور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی ایک دوسرے سے کافی حد تک ملتی ہیں۔
بھارت کی ناموراداکارہ کیرتی سونن پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ اریج فاطمہ سے بے انتہا مشابہت رکھتی ہیں، دونوں کے درمیان مماثلت اتنی زیادہ ہے کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا چرچہ ان دنوں بھارت میں بہت ہورہا ہے اس شہرت کی وجہ ہے ان کے اور اداکارہ نرگس فخری کے درمیان بے انتہامشابہت، دونوں کی شکلیں ایک دوسرے سے اس حد تک ملتی ہیں کہ بعض اوقات دونوں ایک دوسرے کی جڑواں بہنیں لگتی ہیں۔
’’پروجیکٹ غازی‘‘ اور ’’چلے تھے ساتھ‘‘ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ سائرہ شہروز اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ چترانگدا سنگھ کے نقوش بھی آپس میں بہت زیادہ ملتے ہیں۔
فلم ’’گجنی‘‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ آسین کی شکل پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین سے کافی حد تک ملتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ سونیا آج کل بھارتی میڈیا میں چھائی ہوئی ہیں۔