اسلام آباد(یس اردو نیوز)اسلام آباد میں تعینات مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ملاقات کی۔اس موقع پر مصر کے سفیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وزرات آئی ٹی کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پرسیکریٹری شعیب صدیقی نے مصری سفیر کو بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے اہداف پورے کررہا ہے. سفیر کو بتایا گیا کہ آئی ٹی پارکس کے قیام, ای گورننس, پسماندہ علاقوں میں تیز ترین انٹر نیٹ کی فراہمی ترجیحات ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مصر کے عوام اور حکومتی تعاون کے حوالے سے ہمارے در ہمیشہ کھلے ہیں۔
Ambassador of Egypt in Pakistan Dr. Tarek Dahroug called on Federal Minister for IT and Telecommunication
@SyedAminulHaque
in Islamabad today.