اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم توگیوئی نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے خصوصی ملاقات کی۔ سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ دونوں سفراء کی ملاقات کے دوران خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں برادر ممالک کے مابین مشترکہ دلچسپی کے امور پر کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔