counter easy hit

بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کی صحت اور حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے، عراقی سفیر کووزیر مذہبی امور کی ہدایت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا ایس او پیز کے تحت عراق میں اربعین امام حسین ؓ کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین کی صحت وسہولت کو بطور خاص ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطہ نے جمعرات کو ملاقات میں کہی ۔ ملاقات کے دوران چہلم امام حسین کی موقع پر پاکستانی زائرین کی سہولت اور دیگر انتظامات پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عراقی حکومت ہر سال پاکستانیوں سمیت لاکھوں زائرین کی بہترین دیکھ بھال کرتی ہے، بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کی صحت اور حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت کیلئے حکومتِ پاکستان بھی ایک جامع زیارت پالیسی بنا رہی ہے۔ عراقی سفیر نے پیر نور الحق قادری کو مجوزہ زیارت پالیسی اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ عراقی سفیر نے کہا کہ چہلم امام حسین کے حوالے سے عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی۔ زیارات پالیسی میں زائرین کی صحت و سہولت کو بطور خاص مد نظر رکھا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website