اسلام آباد(یس اردو نیوز) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زیرقیادت حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
پیرس میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے پاکستانی اور کشمیر کے سرکردہ اراکین کے ساتھ آن لائن ملاقات کا اہتمام کیا جس کے دوران انہیں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ اور تمام اہم ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ کشمیرکامسئلہ اٹھایا ہے۔ پاکستان کے سفیر نے انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کیلئے دنیا بھرکی انسانی حقوق کی تنظیموں اور یورپی ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر ارکان پارلیمان اور صحافیوں کے مثبت کردار سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ معین الحق نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں آبادی کو تبدیل کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انھوں نے کمیونٹی کے اراکین کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت پاکستان کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور متعدد دارالحکومتوں اور بہت سے ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔ انھوں نے شرکاء کو بین الاقومی انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں، یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے متعدد نمائندوں نے بھی جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرنے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے پرزور حمایت کی ہے انھوں نے فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور ان کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موزی وباء کے باوجود اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے اور مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاکرکرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہئے۔ س اجلاس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے سفیر پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کئی تجاویز پیش کیں اور مسئلہ کشمیر کو متحد ہو کر موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سفارت خانہ پاکستان اور حکومت پاکستان کو فرانس میں ہر فورم پر اجاگر کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔