اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق کی طرف سے زوم ٹیلی کانفرنس کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے حالات میں لاک ڈائون کے دوران فرنچ پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی کیلئے انھوں نے رواں ہفتے دن زوم ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں وہ فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو سفارتخانہ پاکستان کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرینگے اور کوویڈ19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے سفارت خانہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگا کریں گے۔ اورصحافیوں کے مفید مشوروں اور سوالوں کے جوابات بھی دیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستانی صحافیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونز یا کمپیوٹر پر زوم ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیں اور آپ اپنی شناخت میں آسانی کیلئے اپنا اور ادارے کا نام ضرور تحریر کریں۔ اس کے بعد ہی انھیں الیکٹرانک میٹنگ کا لنک اور دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔ آن لائن میٹنگ میں شرکت کیلئے سمارٹ فون یا کمپیوٹر پرسفارتخانے کا مہیا کردہ لنک کا استعمال کرنا ضروری ہو گا۔ آن لائن میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے ضروری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صحافی اپنا مائیکرو فون بند رکھیں گے تاکہ آواز بہتر طریقے سے سنی جا سکے اور جب کسی صحافی کو بولنے کی دعوت دی جائے تب وہ آپ اپنا مائیکرو فون آن کر لیں۔
زوم ٹیلی کانفرنس میں بروز جمعرات 30 اپریل 2020 کو دن 11:30 بجے پیرس میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جائیگی۔