پیرس(نمائندہ خصوصی)تفصیلات کے مطابق پیرس میں مقیم پاکستانی ضیاالحق کوویڈ-19 کے باعث وفات پاگئے۔ سفارتخانہ پاکستان نے خصوصی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ اورتمام اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ 17 اپریل 2020 میں اپنی اور سفارت خانہ کے دیگر اراکین کی طرف سے مرحوم ضیاء الحق کا کووِیڈ19 کی وجہ سے پیرس کے نواحی علاقے میں انتقال کرجانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم ضیاء الحق کی روح کو ابدی سکون عطاء فرمائے اور اُن کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے کے ساتھ ساتھ مرحوم کی المناک موت کا گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے (آمین)
انھوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے بھی گزارش ہے کہ وہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کریں کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائےا (آمین)