پیرس ) گزشتہ روز پاکستانی ایمبیسی پیرس میں سفیر پاکستان غالب اقبال کی طرف سے کرسچن کمیونیٹی کیلے شاندار ڈنر کا اہتمام اور ایک کتاب (EGLISES DU PAKISTAN ) کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی اس کتاب کے رائٹر ڈاکٹر صفدر علی شاہ اور فوٹو گرافر سید جاوید اے۔ قاضی ہیں تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا۔
تقریب میں عیسائیت سے تعلق والے مختلف ممالک کے لوگوں کے علاوہ پاکستانی عیسائئ کمیونیٹی کے ساتھ ساتھ پیرس میں بسنے والے مسلمانوں نے بھی بھر پور شرکت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم ہر لحاظ سے کرسچن کمیونٹی کے ہر خوشی اور غمی میں ان کے ساتھ ہیں ، فرانس کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاک کرسچن کمیونٹی اور پاکستانیوں نے کرسمس کی خوشی کو اک ساتھ پاک ایمبیسی کی چھت تلے منائی۔
تقریب سے مختلف شرکاء نے خطاب کرتے ہوۓ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سفیر پاکستان غالب اقبال اور ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو منعقد کرنے میں ساتھ دیا کرسچن کے اک سربراہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ سفیر پاکستان سے گزارش کی کہ ان کا یہ پیغام حکومت پاکستان تک پہنچائیں ،،کہ جس طرح پاک حکومت مختلف شہروں اور دیہاتوں کو ملانے کیلیے سڑکیں اور پل بنواتی ہے اس طرح کرسچن اور مسلمان برادری کو ملانے اور ان درمیان میل جول بڑھانے کے بھی اقدامات کرے تقریبات کے دوران ہیپی کرسمس کا کیک شرکاء کی تالیوں کی گونج میں کاٹا گیا۔
تقریب میں پاکستانی میڈیا نے بھی بھر پور شرکت کی او تقریب میں شریک مہمانوں کے اظہار کو اپنے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا تقریب کے اختتام پر پاک ایمبیسی کی طرف سے نہایت اور پر لذیذ ڈنئر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس سے تمام مہمان بھر پور لطف اندوز ہوۓ اور تقریب اختتام پزیر ہوئی۔