برسلز میں تمام پااکستانی خیریت سے ہیں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملوں کے بعد بیلجیئم کے سیکورٹی اداروں سےمسلسل رابطے میں ہیں وزیراعظم نواز شریف نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کسی مذہب یا ملک نہیں پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے ملکر نمٹنا ہو گا۔
لاہور: (یس اُردو) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشتگرد حملوں سے تباہی۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔ سفارتخانے کی جانب سے پاکستانیوں سے متعلق معلومات کیلئے تین نمبر جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ٹیلی فون نمبر 003226632737 پر کاشف جمیل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ فون نمبر 003226622104 پر اویس احمد چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں گے۔ بیلجئیم اتھارٹیز کرائسز سیل کے نمبر 03225064711 سے بھی پاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ طور پر لڑنا ہو گا۔