اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوذیئر حوالے کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیر کو پاکستان میں میں تعینات سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ میں بریفنگ دی گئی۔سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں