counter easy hit

امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کاانتقال ، 2006 میں امیر بنے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے.وہ امریکہ میں زیر علاج تھے۔امیر کویت کی وفات کا اعلان شاہی امور کے انچارج نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔ امیرکویت کی جولائی میں اپنے ملک میں سرجری کی گئی تھی جس کے بعد وہ مکمل علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئے تھے۔ ان کی صحت میں بہتری سے متعلق 14 ستمبر کو کویتی وزیر اعظم نے کابینہ کو آگاہ کیا تھا۔ شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح 2006 میں امیر کویت بنے اور اپنی علالت تک اس عہدے پر فائز رہے۔ شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح کویت کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں جب کہ وہ کویت کے 40 سال تک وزیر خارجہ بھی رہے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے 83 سالہ سوتیلے بھائی شیخ نواف الاحمد الصباح کے امیر کویت بننے کا امکان ہے تاہم باقاعدہ اعلان کچھ روز میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امیرکویت کے انتقال پرشاہی خاندان، کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، امیر کویت ایک طویل عرصے تک کویتی وزیر خارجہ کے منصب پر بھی متمکن رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورحکمرانی میں پاکستان اور کویت کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملی۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ایک صلح جو، امن پسند اور مشفق، حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ہم ان کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے بارگاہِ ایزدی میں دعاگو ہیں۔

Amee-Kuwait SHEIKH SABAH UL JABIR, DIED, TODAY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website