سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے مشیر معصوم شاہ نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔
پشاور: (یس اُردو) ملزم معصوم شاہ کو سنٹرل جیل پشاور سے احتساب عدالت لایا جا رہا تھا کہ جیل کے اندر راستے میں پولیس اہلکار سے پستول چھین کر سر پر گولی مارنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے پہلے ہی سے سنٹرل جیل کے گیٹ پر پستول کے میگزین کو جمع کرایا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے اعلی حکام کو آگاہ کیا کہ ملزم کو عدالت نہیں لایا جا سکتا ہے۔ ملزم کو احتساب عدالت میں آج پیش ہونا تھا۔ معصوم شاہ نے نیب کے ساتھ 25 کروڑ 87 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی تھی جو احتساب عدالت نے نامنظور کی تھی۔ ملزم کو 25 اگست 2015ء کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔